عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
Posted on September 15, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، عقیدہ ختم نبوت ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر ساری امت یکجا ہیپچنند میں منعقدہ عظیم الشان تاریخی تیسری سالانہ ختم نبوت کانفرنس قادیانیت کی سرکوبی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی قادیانیت دنیا کا بد ترین فتنہ ہے جس کی سرکوبی ہر صاحب ایمان کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ کے امیر مولانا عبیدالرحمن انور، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری الطاف الرحمن، اور مولانا عطاء الرحمن نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر پاکستان کی تاریخ کاوہ عظیم ترین دن ہے جب ملک میں قائد ملت اسلامیہ مفتی اعظم پاکستان مفکر اسلام مفتی محمود نے اکابرین کے ہمراہ قومی اسمبلی میں منکرین ختم نبوت کو متفقہ طور پر بھاری اکثریت سے غیر مسلم اقلیت قرارد لوایا اور پاکستان کے آئین و قانون کے تحت منکرین ختم نبوت کی تبلیغی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی لیکن آئین وقانون کے رکھوالوں کی بے حسی، کوتاہی اور غفلت کے باعث قادیانی پاکستان کے آئین و قانون کو چیلنج کرتے ہوئے ملک بھر میں ارتداد ی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جونہ صرف آئین وقانون کی صریحاً خلاف ورزی بلکہ تحریک ختم نبوت کے دس ہزار
سے زائد شہداء کے خون کی تضحیک ہے جو اکابر علماء دیوبند کی فکر کے امین ہرگز برداشت نہیں کر سکتے، لہٰذا قادیانی فتنے کاتعاقب بہرصورت جاری رکھیں گے، علماء کرام نے اپنے خطبات میں عوام ا لناس کو کانفرنس کی دعوت پیش کی جس کو قبول کرتے ہوئے فرزند اسلام نے عہد کیا کہ ان شاء اللہ ختم نبوت کے دفاع کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔