کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدرمحمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ کشمیر فکری و نظریاتی اور جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے حقیقی طور پر پاکستان کی شہ رگ ہے، تاریخی اعتبار سے بھی اور مذہبی اعتبار سے بھی پاکستان کا حصہ ہے، کشمیر اور پاکستان دو جان ایک جسم ہیں، جسم کے اس حصے پر بھارت نے آٹھ لاکھ فوج بھیجی ہوئی ہے، جو پاک سرزمین کی حرمت کے تقدس کو اپنے ناپاک قدموں سے خراب کر رہے ہیں، بھارت خطہ زمین پر و ہ ناسور ہے جسے کاٹ کر پھینکا تو جا سکتا ہے مگر اس کا علاج ممکن نہیں ہے۔
تحریک آزادی کشمیر میں ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے، تمام پارلیمانی و غیر پارلیمانی جماعتیں اس بات پر متفق ہوجائیں کہ کشمیر مسلح جنگ سے ہی آزاد ہو سکتا ہے، جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن کے لئے جموں و کشمیر کا آزاد ہونا اب ناگزیر ہوچکا ہے، جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور المناک شہادتوں کے خلاف پاکستانی حکومت کی جانب سے قومی سطح پر منائے جانے یوم سیاہ و یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدرمحمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم جلد کشمیر کی وادی میں قدم رکھیں گے، اگر عالمی ادارے کشمیر کے معاملے پر غیر جانبدار کردار نہیں اپنا سکتے ہیں تو پاکستان کو کیا ضرورت ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے کاغذی وعدوں کا لحاظ کرے، وقت کی ضرورت ہے کہ کشمیر میں رفرنڈمکروایا جائے۔
کشمیر یوں پر مزید مظالم اور حق خود ارادی کو دبانا کسی بڑی جنگ کا باعث بن سکتا ہے، جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور المناک شہادتوں کے خلاف پاکستانی حکومت کی جانب سے قومی سطح پر منائے جانے یوم سیاہ و یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری ، نبیل مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی عوام حکومت اور فوج سے جموں و کشمیر کے معاملے پر نتیجہ خیز حل مانگ رہی ہے، اگر ضرورت پڑی تو انجمن کے ساتھی کشمیر کی آزادی کے لئے فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے، انجمن کے طلبہ نے ماضی میں جہاد کشمیر میں حصہ لیا تھا، سابق مرکزی صدر چوہدری حمایت علی شہید اور ان کے رفقاء نے جہاد کشمیر میں شہادت کا مرتبہ بھی حاصل کیا، اب بھی ملک و ملت کو ضرورت پڑی تو جان کے نذرانے دینے کے لئے حاضر ہیں۔
جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور المناک شہادتوں کے خلاف پاکستانی حکومت کی جانب سے قومی سطح پر منائے جانے یوم سیاہ و یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا کہ حالیہ بھارتی مظالم نے تین سو کشمیروں کو نابینا کردیا، پچاس شہید اور ہزاروں زخمی ، عورتوں اور بچیوں کی حرمت محفوظ نہیں، کیا عالمی میڈیا اس ظلم و زیادتی کو نہیں دیکھ پا رہا؟ بھارت ایک علمی دہشت گرد ہے، جس وجود نیا کے امن کے لئے خطرہ ہے،امریکی شہ پر پلنے والے دنیاں کے دو ممالک نے بھارت اور اسرائیل نے پوری دنیا کے امن کو ہتھیاروں کی ریس میں کھیل کا میدان بنادیا ہے، اس موقع پر طلبہ رہنمائوں اور کارکنان نے بھرپور تعداد میںشرکت کی اور بھارت مخالف نعرہ بازی بھی کی گئی، طلبہ کا نعرہ تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔