اسلام آباد (پ ر) صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ 7 ستمبر کو ”یومِ ختم نبوت” قرار دے کر ملکی سطح پر یومِ ختم نبوت پورے عقیدت و احترام اور مکمل جوش و جذنے سے منانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ نسل نو کو معلوم ہو کہ 7 ستمبر کو قومی اسمبلی نے قادیانیت کے تمام گروہوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم قراردے کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا تھا۔
اس دن کے حوالے سے صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالو ی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس کا تحفظ ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نسل نو کو”تحریک ختم نبوت”سے روشناس کرانے کے لیے اسے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ شہیرسیالو ی نے کہاکہ ”تحریک ختم نبوت”کے شہداء ہمارے حقیقی ہیروز ہیں جنہوں نے اپنی جانیں دے کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔اللہ تعالیٰ تحریک ختم نبوت میں حصہ لینے والوں اور اس تحریک میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں کے درجات بلند فرمائے۔آمین!