اسلام آباد (پ ر) نئے کالم نگاروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری ، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘سینئر وائس چیئرپرسن پروفیسر رفعت مظہر’جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ ‘ صدر وومن ونگ ڈاکٹر عارفہ صبح خان’سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ 7ستمبر کو ”یومِ ختم نبوت”قرار دے کر ملکی سطح پر یومِ ختم نبوت پورے عقیدت واحترام اورمکمل جوش وجذنے سے منانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ نسل نو کو معلوم ہو کہ 7ستمبر کو قومی اسمبلی نے قادیانیت کے تمام گروہوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم قراردے کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا تھا۔
اس دن کے حوالے سے پی ایف یوسی کے چیئرمین شہزاد چوہدری ‘ صدر فرخ شہبا ز وڑائچ اور سینئر وائس چیئر پرسن پروفیسر رفعت مظہر نے ایک مشترکہ پیغام میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس کا تحفظ ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نسل نو کو” تحریک ختم نبوت”سے روشناس کرانے کے لیے اسے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”تحریک ختم نبوت”کے شہداء ہمارے حقیقی ہیروز ہیں جنہوں نے اپنی جانیں دے کر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔اللہ تعالیٰ تحریک ختم نبوت میں حصہ لینے والوں اور اس تحریک میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں کے درجات بلند فرمائے۔آمین!