الفت محبوب سے ایمان کی تکمیل ہوتی ہے دررسول پاک پرقسمت تبدیل ہوتی ہے درودوسلام کے تحفے نبی پر بھیجنے سے اللہ کے فرمان مبارک کی تعمیل ہوتی ہے فہم دین کیلئے ضروری ہے سمجھنادونوں کا قرآن میںاجمال حدیث میں تفصیل ہوتی ہے سامنے ہوجب تمہاری نظروں کے گنبدخضریٰ زیارت کروجیسے قرآن کی ترتیل ہوتی ہے بتائی ہے قرآن پاک نے ہمیں یہ بات ہرچیز کائنات کی مصروف تہلیل ہوتی ہے منائی جاتی ہے محفل میلادمصطفی جہاں بھی اللہ کی رحمت کی وہاںتنزیل ہوتی ہے وابستہ ہونے دامن سے رسول کے ملتی ہے عزت دوررہنے والوں کی رسوائی تذلیل ہوتی ہے ادب نہ کرنے کی سزاہے یہ بھی زندگی بھرکی ساری عبادت تحلیل ہوتی ہے کثرت خواہشات سے مشکل بنارکھی ہے زندگی محدودکرنے سے گزراوقات تسہیل ہوتی ہے بتائے ہیں سرورکونین نے اصول زندگی صدیق سیرت محبوب سے انسانیت کی تشکیل ہوتی ہے