(2) باب دُعَاؤُكُمْ إِيمَانُكُمْ

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى
قَالَ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ
عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضى الله عنهما
قَالَ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
“‏ بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ
وَإِقَامِ الصَّلاَةِ
وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ
وَالْحَجِّ
وَصَوْمِ
رَمَضَانَ ‏”‏‏.‏

ایمان سے متعلق احادیث سند اور متن اردو ترجمہ کے ساتھ ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے یہ حدیث بیان کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس کی بابت حنظلہ بن ابی سفیان نے خبر دی انھوں نے عکرمہ بن خالد سے روایت کی انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔

تحریر : شاہ بانو میر