قرآن مجید

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

الحمد للہ
دنیا کی ہر کتاب آپ پڑھ سکتے ہیں ?
مگر ایک کتاب تک رسائی آپ کی کوشش سے نہیں
اللہ سبحانہ و تعالی کی
الکتاب
جس کی زیارت ہو
یا
پڑہنے کا شرف حاصل ہو
یہ فیصلہ صرف اللہ رب العزت کا ہے
ایسی کتاب ہے جسے
دیکھنا سعادت
پڑہنا عبادت
سوچنا عظمت
دہرانا
ایمان کی نشانی

میرے رب کا قرآن مجید
پڑھنے سے ملتا ہے
فرقان حمید
کسی کتاب کیلیے لکھنا ہو
یا
مضمون کے لیے
پہلا حرف عموما کمزور لکھا جاتا ہے
کوئی یہ دعوی نہیں کر سکتا
کہ
ابتداء ہی طاقتور حرف سے کرتا ہے
کئی بار مضمون پڑھ کر پہلا حرف کاٹ کر کوئی اور حرف چن کر لکھا جاتا ہے
ہم کمزور نا مکمل گرفت سے مضمون شروع کرتے ہیں
رفتہ رفتہ قلم طاقت پکڑتا ہے
تو
تحریر متوازن بننے کے عمل سے گزرتے ہوئے پڑہنے کے قابل بنتی ہے
یہ قلم ہے بندے کا
جس پر اس کے رب کی خاص عطا ہو تو قلم سے
کمزور اظہار بیاں کرنے کی سعی کرتا ہے
اپنی سوچ کا پھیلاوّ رب کریم کے اذن سے کر کے علم کی روشنی کی کرن بنتا ہے
لیکن
وہ رب اپنی کتاب کے پہلے حرف کو اس قدر جامع انداز میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے لکھ کر محفوظ کر دیتا ہے
الحمد للہ رب العالمین
ہمیں پہلے حرف میں اپنے کمزور رویے پر نادم کیا گیا
ایک دوسرے سے مفادات حاصل کرنے والو
تعریف کی بنیاد جانتے نہیں ہو
کہ
تعریف کا حق کیا ہے
چھوٹی چھوٹی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے
ایک دوسرے کی جھوٹی تعریفیں کرنے والو
تعریف وہ کلمہ ہے
جو مصور شاہکار کرے اور اس کے سامنے کسی اور کی مجال نہ ہو
کہ
سب مل کر بھی اس جیسی کوئی چیز تخلیق کر سکیں
ہر کوشش سے ناکامی کے بعد
بے ساختہ
جو کہہ اٹھے
الحمد للہ رب العالمین
اسے تعریف کہتے ہیں
لکھنے والا اچھے سے اچھا لکھاری اپنی کتاب کے آغاز میں التماس کرتا ہے
کسی بھی قسم کی غلطی معلوم ہو تو مطلع کیا جائے
یہ ہے انسان
اور
اپنی کتاب کے آغاز میں
الحمد للہ رب العالمین
جیسے مضبوط کلمے سے آغاز کرنے والا ہے
زمین و آسمان کی بادشاہت کا مالک
جو تھا
جو ہے
جو رہے گا
ہر قسم کی غلطی سے پاک
وہ عظیم و کریم رب
دعوت غوروفکر صرف ان کو دیتا ہے
جن کو وہ پسند کرتا ہے
اور
بہت قریب سے ہی سمجھاتا ہے
اے انسانو
میری کبریائی کو سمجھو
آسمان کیا زمین کیا
سمندر کی وسعتوں میں موجود ہر نعمت
تمہارے لیے پیدا کرنے والا
رب ہوں
کائنات میں نگاہیں دوڑاو
تھک جاو گے کوئی خامی تلاش کرنے میں
تو
کہو گے
الحمد للہ رب العالمین
یہی وہ تعریف ہے جو تعریف کا حق ہے
تمام تعریفیں اللہ ہی کی ہیں
جو تمام جہانوں کا رب ہے
آج سے اپنی گفتگو کی اصلاح کیجیے
اور
ذات کی اصلاح کا شعور اگر
اللہ دل میں ڈال دے تو صرف تعریف ہی نہیں
ذندگی کے ہر رخ کو کامیاب انداز سے جاننے
اور
اپنی ذندگی سنوارنے کی طلب ہو
تو
قرآن ترجمے سے پڑھ کر سابقہ ذندگی کی جاہلانہ تاریکی کو بند کیجیے
شعور سے بڑا کوئی انعام نہیں
یہ انسان کو ایمان عطا کرتا ہے
تو دل سے پڑہیں
الحمد للہ رب العالمین
تمام تعریفیں اللہ ہی کیلیے ہیں
قرآن مجید کا یہ پہلا حرف مکمل تعارف ہے اللہ رب العزت کی ذات کا
مگر
اس کیلیے
جس کو اللہ اپنی ذات کا شعور دے کر
بندوں کے حصار سے باہر نکال کر
اپنا بنا لے
دنیا کا کوئی منظر کوئی انسان پھر اس کی سوچ میں تعریف کا حامل نہیں رہتا
صرف اور صرف
اللہ صرف اللہ

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر