فیض سپورٹس کرکٹ کلب کا سالانہ اجلاس چوہدری فیض رسول کی رہائش گاہ پرگزشتہ روز منعقد ہوا

Lahore

Lahore

لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیض سپورٹس کرکٹ کلب کا سالانہ اجلاس چوہدری فیض رسول کی رہائش گاہ پرگزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 2014 کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

اجلاس میں پرویز ملک ایم این ایم، چوہدری شہباز احمد،چوہدری عامر صدیق اور محمدرشید مغل، عام ابراہیم ڈائریکٹر سپورٹس(ڈی ایچ اے)کاشکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے کھاڑیوں کیلئے فیض سپورٹس کرکٹ کلب اور احسان میموریل کرکٹ کلب کو چائینہ سکیم بلاک (c.II)میں نٹ لگانے کیلئے جگہ فراہم کی ہے۔ ڈائریکٹرسپورٹس عامر ابراہیم کو لائف ٹائم کلب کا پیٹرن ممبر بنادیا گیا۔