کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز مقبول رائس مل میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن، چوہدری اطہر مقبول، ملک عبدالشکور سواگ سابق ایم پی اے سابق ممبران ضلع کونسل، ملک غلام اکبر سامٹیہ ، سابق ناظمین چوہدری سرور گجر ،چوہدری پرویز اختر ، تحصیل نائب ناظم چوہدری ذوالفقار علی گجر ، حاجی یاسین جٹ ، رانا حاجی محمود سابق نائب ناظم ، چوہدری ضیاء الحسن گجر ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد انور گجر ، سردار ریاض احمد خان سیہڑ ، سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، رانا محمد سرور ، چوہدری جاوید اصغر ، چوہدری افتخار حسین سابق نائب ناظم سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری اطہر مقبول نے ڈیڑھ سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے عوام دوست گروپ کے تحفظات بتائے۔ اور کہا کہ کہ ہم پہلے کی طرح صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے کے ساتھ ہیں۔ لیکن ہمارے دوستوں کو پہلے کی طرح نظر انداز نہ کیا جائے اور انہیں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر معاملات میں یاد رکھا جائے۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور گجر ، چوہدری پرویز اختر ، ملک غلام اکبر سامٹیہ ، سردار ریاض خان اور رانا سرور سمیت دوستوں نے آئیندہ کیلئے مشترکہ طور پر کاوشوں اور کوششوں کا اعادہ کیا۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ میں نے دوستوں کو ہمیشہ یاد رکھا ہے۔
لیکن گزشتہ کئی ماہ سے سخت مجبوریوں کے باعث مشکلات آئیں۔ جس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔ آپ سب دوست میرے بازو ہیں۔ اور آپ کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ موجودہ حکومت کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ بے وقت اور بلا وجہ دھرنوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔ جلد بجلی سمیت دیگر منصوبے آرہے ہیں۔ دوستوں کو اعتماد میں لے کر منصوبے شروع کیئے جائیں گے۔