لاہور (سپورٹس رپورٹر) فیض سپورٹس کرکٹ کلب کے آرگنائزر چوہدری فیض رسول نے شہریارخان چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان کے جارحانہ فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے نوید اکرام کو ورلڈکپ میں ٹیم کا منیجر بناکر ایک اچھافیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم کو اس وقت ایک اچھے ایڈمنسٹریٹرکی ضرورت تھی جو کہ ڈسپلن میں بھرپورتجربہ رکھتاہے۔