فیض رسول کو دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکوئوں نے نقدی و موبائل کارڈ سے محروم کر دیا

Faiz Rasool

Faiz Rasool

کوٹلہ ارب علی خاں (کرائم رپورٹر) موبی لنک فرنچائز کوٹلہ کے ملازم فیض رسول ولد اللہ لوک سکنہ ککرالی کو دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکوئوں نے موضع سیدہ کے قریب نقدی و موبائل کارڈ جن کی مالیت ایک لاکھ روپے سے محروم کر دیا’ تفصیلات کے مطابق فیض رسول دولت نگر سے کوٹلہ آتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیدہ کے قریب گن پوائنٹ پر روک لیا۔

مزاحمت پر ڈاکوئوں نے بندوق کے بٹ مارے اور ٹانگ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا’ فیض رسول سے بیگ جس میں نقدی اور موبائل کارڈ جن کی مالیت ایک لاکھ روپے بنتی ہے لیکر فرار ہو گئے۔ پولیس کواطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں موقع پر پہنچ گئے۔زخمی کو کوٹلہ کے مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے لئے داخل کروادیا گیا۔