مندی بہاء الدین: نہر کا بند ٹوٹ گیا، متعدد یہاتوں میں پانی داخل

Mandibahadin Lake

Mandibahadin Lake

منڈی بہاءالدین (جیوڈیسک) تیز بارش سے نہر کا بند ٹوٹ گیا اور پانی متعدد دیہاتوں میں داخل ہوگیا۔ منڈی بہاءالدین اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث نہر اپرجہلم سے نکلنے والی رابطہ لنک نہر کا بند ٹوٹ گیا۔ جس سے فیض آباد ،کھوکھرآباد سمیت ارد گرد کے قریبی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

جس کے بعد لوگ اپنی مددآپ کے تحت گھریلوسامان پانی سے بچانے اور محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے میں مصروف ہوگئے۔ دوسری جانب صوبائی وزیرآبپاشی میاں یاورزمان نے نہر کا بند ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔