جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور
Posted on August 1, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Faryal Talpur
اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پی پی رہنما فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کے لیے درخواست پر سماعت کی۔
نیب حکام نے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے لہٰذا ان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے۔
عدالت نے نیب کی استدعا پر پی پی رہنما کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
فریال تالپور کو آج ہی کراچی منتقل کیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com