جعلی دستاویزات پر استنبول سے پیرس جانے پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارغ

FIA

FIA

استنبول (جیوڈیسک) جعلی دستاویزات پر استنبول سے پیرس جانیوالے ایک خاتون سمیت تین افراد کی معاونت کرنے پر ایف آئی اے کے چار اہلکاروں میں سے تین کو معطل جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی خصوصی ہدایات پر ایک انسپکٹر، ایک سب انسپکٹر اور کانسٹیبل تینوں مسافروں کوجعلی دستاویزات پر بیرون ملک بھجوانے میں معاونت فراہم کرنے پر مجرم قرار دیا گیا۔

اس پاداش میں تینوں کو معطل جبکہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کواس کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے ایف آئی اے کے ان اہلکاروں کیخلاف محکمانہ چارہ جوئی کابھی آغاز کر دیا گیا ہے۔