جعلی سی آئی اے اہلکاروں نے 40 ہزار سعودی ریال چھین لیے

CIA

CIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) تھانہ ترنول کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خود کو سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے ملزمان 40 ہزار سعودی ریال، پاسپورٹ اور قیمتی دستاویزات چھین کر لے گئے۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے خالد نے بتایا کہ وہ اسلام آباد ائرپورٹ سے عمران نامی شخص کی ٹیکسی پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ جھنگی سیداں کے قریب ملزمان نے ہماری گاڑی روکی اور سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے تلاشی لینا شروع کر دی اور اس دوران ملزمان نے اس سے 40 ہزار سعودی ریال، پاسپورٹ اور دستاویزات چھین لیں۔ اس دوران دونوں گاڑی والے موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔