اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن میں نوابزادہ طارق مگسی، محمد اکبر اور سیمل کامران کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ۔بارہ ارکان کافیصلہ آج سنادیاجائے گا۔ ادھرایچ ای سی کاکہناہے کہ مشکوک ڈگریوں والے183 ارکان میں سیصرف 80 کی ڈگریوں کی تصدیق ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن میں سیمل کامران، طارق مگسی اور نوابزادہ محمد اکبر کی ڈگریوں کیحوالیسے کیسز کی سماعت کی جس کے بعد ان کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
گزشتہ روزاکیس سابق ارکان پارلیمنٹ میں سینوکی ڈگریوں کی تصدیق ہوگئی تھی،جبکہ بارہ ارکان کیکیسزکافیصلہ محفوظکرلیاگیاتھا۔ادھرسپریم کورٹ کی طرف سے ڈگریوں کی تصدیق کے لئے دی گئی مہلت ختم ہونے تک 183اراکین میں سیصرف 80نیاپنی ڈگریوں کی تصدیق کروائی ہے۔
ایچ ای سی کیمطابق 6اراکین کی ڈگریوں کی تصدیق کاعمل ابھی جاری ہے۔97 سابق ارکان اسمبلی نے ڈگریوں کی تصدیق کے لیے ہائرایجوکیشن کمیشن سے رابطہ ہی نہیں کیا۔ڈگریوں کی تصدیق نہ کروانیوالیاراکین اسمبلی کیسیاسی مستقبل کاحتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا۔