لاہور (جیوڈیسک) کی اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں تین لا افسران کی ضمانتیں خارج کردیں تینوں افسران احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے اینٹی کرپشن عدالت میں تین ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور کے تین ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیز جنید، سلیم اور طارق نے ایل ایل بی کی جعلی ڈگری کے ذریعے عہدہ حاصل کیا۔
اور ایک سال سے اس پر کام کر رہے ہیں۔ ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا تینوں کی ڈگریاں اصل ہیں اس لیے درخواست ضمانت منظور کر کے ڈگریوں کی پڑتال کرائی جائے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کیبعد درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ تینوں لا افسران ضمانت خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔