لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی جعلی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت میں چوبیس جون تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو غلام سرور خان کی جانب سے بتایا گیا جعلی ڈگری کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عدالت میں تفتیش افسر نے بتایا کہ جعلی ڈگری ثابت ہونے پر الیکشن کمشن کی درخواست پر غلام سرور کے خلاف مقدمہ درج کیا لہذا اس معاملہ کی ابھی تفتیش جاری ہے۔عدالت نے تفتیش افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے اور فریقن کے وکلا کو بحث کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے سماعت چوبیس جون تک ملتوی کر دی۔