گجرات (جیوڈیسک) جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے کو ڈیڑھ سال قید کی سزا سناتے ہوئے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کو جعلی ڈگری کیس میں ڈیڑھ سال قید کی سزا سنا دی۔
سزا کا حکم جاری ہونے پر حاجی ناصر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ 13 جنوری 2011 کو سپریم کورٹ کے حکم پر حاجی ناصر محمود پر جعلی ڈگری کا مقدمہ درج ہوا تھا جس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے۔