لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی عبوری ضمانت میں چودہ جون تک توسیع کر دی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی ، تفتیشی افسر کی جانب سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی ۔
جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ غلام سرورکے خلاف جعلی ڈگری کے الزام میں ٹیکنیکل بورڈ نے مقدمہ بھی درج کرایا جس کے بعد سابق وفاقی وزیر نے لاہور ہائی کورٹ سے اپنی عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔