پشاور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ گنڈاپور کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 67 سے تحریک انصاف کے رکن اور صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ گنڈا پور کی ڈگری کو مخالف امیدوار فتح اللہ میاں خیل نے چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے اور شواہد دیکھنے کے بعد اکرام اللہ گنڈا پور کو نااہل قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ اکرام اللہ گنڈاپور نے گزشتہ برس اپنے بھائی اسرار اللہ گنڈاپور کی ہلاکت کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔