لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی جعلی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو پراسکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ غلام سرور کیخلاف جعلی ڈگری کا مقدمہ درج ہے اور تفتیش کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے جس میں غلام سرور کی جعلی ڈگری ثابت ہو چکی ہے لہذا عبوری ضمانت خارج کی جائے۔
غلام سرور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ لہذا عبوری ضمانت کنفرم کی جائے عدالت نے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔