جعلی ڈگری کیس ، سابق وزیر غلام سرور خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Sarwar Khan

Sarwar Khan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی جعلی ڈگری کیس میں عبوری ضمانت میں سات جون تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو غلام سرور کی جانب سے بتایا گیا۔

مقدمہ سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ لہذا ضمانت کنفرم کی جائے۔ تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ عدالت نے غلام سرور کی عبوری ضمانت میں سات جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔