جعلی ڈگری کیس ، تحریک انصاف کی امیدوار عائلہ ملک نااہل قرار

Ayla Malik

Ayla Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف کی امیدوار عائلہ ملک کو نااہل قراردیدیا گیا۔الیکشن ٹربیونل نے عائلہ ملک کو ایف اے کی جعلی سند پر نااہل قرار دیا۔

ان کی سند کا راولپنڈی بورڈ میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا ۔وہ این اے 71 سے تحریک انصاف کی امیدوار تھیں۔عبیداللہ خیل نے عائلہ ملک کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔