ایبٹ آباد (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبو نل ایبٹ آباد نے خیبرپختو نخواہ کے وزیر یوسف ایوب خان کی جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نااہل قرار دے دیا اور ٹریبونل نے دوبارہ اس حلقہ پر الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔
ہری پور کے حلقہ پی کے پچاس سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے یوسف ایوب خان کی بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر الیکشن ٹربیوبل ایبٹ آباد کے جج ضیاالدین خٹک نے نا اہل قرار دیتے ہوئے اس حلقہ پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔یوسف ایوب جعلی ڈگری کیس کی سماعت گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری تھی۔
مسلم لیگ نواز کے سابق امیدوار قاضی اسد نے یوسف ایوب خان کے خلاف ٹریبونل میں پٹیشن دائر کی تھی، یوسف ایوب خان سابق صدر پاکستان فیڈ مارشل محمد ایوب خان کے پوتے ہیں۔