جعلی ڈگری کیس، قیوم ناہرہ کی ضمانت منظور

Qayum Nehra

Qayum Nehra

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی قیوم ناہرہ کی سزاءمعطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ قیوم ناہرہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکے موکل کے خلاف سیاسی بنیادوں پر جعلی ڈگری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے قیوم ناہرہ کو ایک سال کی سزا سنا دی۔ انہوں نے عدالت سے سزا معطل کرنے کی اپیل کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قیوم ناہرہ کو جعلی ڈگری کیس میں ٹرائل کورٹ ایک سال سزا کا حکم سنا چکی ہے لہذا عدلت عالیہ اس فیصلے کو برقرار رکھے۔

تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جعلی ڈگری کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی قیوم ناہرہ کی سزاءمعطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے قیوم ناہرہ کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔