جعلی ڈگری کیس، سلمان محسن گیلانی کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا

Salman Mohsin Gilani

Salman Mohsin Gilani

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاک پتن نے سابق رکن قومی اسمبلی سلمان محسن گیلانی کو جعلی ڈگری رکھنے پرایک سال قید اورجرمانے کی سزا سنا دی، سابق ایم این اے کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاک پتن عابد حسین قریشی کی جانب سے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ آتے ہی سابق ایم این اے سلمان محسن گیلانی کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

پرائیویٹ کار میں ڈال کر سینٹرل جیل ساہیوال لے گئی، کمرہ عدالت کے باہر سلمان محسن گیلانی کے حامی سزا سنتے ہی رونے لگے ،سلمان گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے، عدالت نے ملزم کو ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جر مانے کی سزا سنائی ہے۔