لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی جعلی ڈگری کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں بیس فروری تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ سابق وفاقی وزیر غلام سرور کا جعلی ڈگری کے مقدمہ میں جرم ثابت ہو چکا ہے۔ لہذا عبوری ضمانت خارج کی جائے۔
غلام سرور کا کہنا تھا کہ الزامات بے بنیاد ہیں مقدمہ سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا عدالت نے دونوں جانب سے موقف سننے کے بعد غلام سرور کی عبوری ضمانت میں بیس فروری تک توسیع کر دی۔