جعلی ڈگری، ن لیگ کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیا الرحمن نااہل

Zia-Ur-Rahman

Zia-Ur-Rahman

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد مانسہرہ 2 پی کے 54 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیا الرحمان کو الیکشن ٹربیونل نے نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔میاں ضیاالرحمان کیخلاف پیپلزپارٹی کی احمد حسین شاہ اور جی یو آئی ف کی مظہرعلی قاسم نے۔

الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائرکی تھی کہ انہوں نے 2002 کے عام انتخابات میں بی اے کی جعلی ڈگری استعمال کی تھی۔انہیں آئین کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔5 ماہ تک مقدمہ کی سماعت کے بعد الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد نے میاں ضیا الرحمان کو الزام ثابت ہونے پر نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔