جعلی ڈگری پر اعتراض مسترد ،شیخ وقاص اکرم کے کاغذات منظور

Sheikh Waqas

Sheikh Waqas

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے کاغذات منظور کرلئے اور انہیں جھنگ سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا، عمران خان بھی لاہور سے الیکشن لڑنیکے اہل ہوگئے جبکہ چوہدری شجاعت کے بھائی وجاہت حسین نااہل قرار دے دیئے گئے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 12 بجے تک جن اپیلوں پر فیصلہ نہ ہوسکا وہ مسترد سمجھی جائیں گی۔

کے مطابق عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے شیخ وقاص اکرم جعلی پر جعلی ڈگری کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا گیا ہے، انہوں نے این اے 89 جھنگ سے کاغذات نامزدگی منظور داخل کرائے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو این اے 122 لاہور سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔ این اے 104 سے چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

ٹربیونل نے دوہری شہریت چھوڑنے پر این اے 104سے نوابزادہ غضنفر علی گل کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔ الیکشن ٹریبونل سندھ نے ریٹرننگ افسران کے خلاف 240 سے زائد درخواستیں نمٹا دیں۔ آخری روز فہمیدہ مرزا کی پپو شاہ کے کاغذات منظور کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد اور سابق صوبائی وزرا علی مدد جتک اور سید احسان شاہ کو نا اہل قرار دے دیا۔

نا اہل قرار پانے والوں میں جے یو آئی ف کے سابق ارکان قومی اسمبلی روز الدین کاکڑ اور مولوی آغا محمد، سینیٹر حافظ حمداللہ، ق لیگ کے سابق سینیٹر میر محبت خان مری، ق لیگ کے عبدالکریم نوشیروانی، ن لیگ کے ظہور حسین کھوسہ، جے یو آئی نظریاتی کے مولوی محمد حنیف اور سردار فتح علی عمرانی شامل ہیں۔

تاہم الیکشن ٹریبونل نے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی، سید مطیع اللہ آغا، سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی، بی این پی کے سینئر رہنما ثنا اللہ بلوچ، اے این پی کے زمرک خان اچکزئی، جے یو آئی ف کے مولانا عبدالواسع اور آزاد امیدوار جام کمال کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ پشاور ہائی کورٹ الیکشن ٹریبیونل نے جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ خلیفہ عبدالقیوم اور اے این پی کے سابق صوبائی وزیر میاں نثارگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔