کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی جوڈیشیل عدالت نے جعلی ڈگری سکینڈل میں شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزمان کو 13 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایف آئی اے نے جعلی ڈگری سکینڈل میں گرفتار شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزمان کو جوڈیشیل مجسٹریٹ سائوتھ نور محمد کلمتی کی عدالت میں لائی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، اس لئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
وکلائے صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شعیب شیخ اور دیگر آٹھ ملزموں کو 13 جون تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ آئندہ سماعت پر فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت تین گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔