لاہور (نامہ نگار) مشہور کالم رائٹر اور اردو شاعر ملک جمشید اعظم نے کہا کہ کسی بھی گورنمنٹ نے تعلیم کی بہتری کے لئے کام نہیں کیا بلکہ صرف جھوٹے دعوے کر کے طالبعلموں کو بہلا دیا جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف پنجاب بی کام پارٹ ون اورپارٹ ٹوکے پیپرز 6 جون سے جاری ہیں جہاں حکومتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، طالبعلم انتہائی گرمی میں پیپرز دے رہے ہیں جبکہ یزیدی حکمرانوں نے امتحانی سنٹروں میں لوڈشیڈنگ بھی جاری رکھی ہوئی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔
اس موقع پر سیاسی رہنما اور مشہور کالم رائٹر کا کہنا تھا کہ حکومت صرف اپنے دن گن رہی ہے کہاہے وہ شہباز شریف جس نے کہا تھا کہ صرف ڈیڑھ مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی جھوٹے پر خدا کی لعنت غریب عوام مر رہی ہے اور حکمران مزے۔ پاکستانی حکمرانوں کی مثال ایسے ہے جیسے روم جل رہاتھا اور حکمران بانسری بجارہے تھے۔