لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ سے غیر ملکی خاتون سمیت تین افراد کو جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔
ایف آئی حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تین مسافر روسی خاتون اکسانہ ، 2 پاکستانی فرحت پروین اور محسن علی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ملزمان کے ویزے اور پاسپورٹ کو چیک کیا گیا تو تمام دستاویزت جعلی نکلے جس پر ایف آئی اے نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی اور ابتدائی تحقیقات میں قصور وار نکلنے پر مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔