جعلی فیس بک اکائونٹس بنا کر میاں بیوی میں لڑائی کرانیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

Facebook

Facebook

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینئر سول جج ویسٹ محمد عامر عزیز خان نے جعلی فیس بک اکائونٹ بناکر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا کرانے والے سروے آف پاکستان کے ملازم ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے حوالے کر دیا۔

ملزم عابد قدیر پر الزام ہے کہ اس نے میاں بیوی کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے جعلی فیس بک اکائونٹ بنایا تھا۔