لاہور (جیوڈیسک) نور پور نہر میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سرحدی گائوں فتوحی والہ میں فقیر حسین کی پندرہ سالہ بیٹی یاسمین بیمار ہو گئی اس کے علاج کے لئے فقیر حسین نے شیخوپورہ نو کے عامل عبدالحمید عرف حمیدو بابا سے رابطہ کیا تو اس نے فقیر حسین کے گھر جا کر دم کیا اور دو ہزار فیس وصول کی اور فقیر حسین کو کہا کہ آپکی بیٹی کو جن کا سایہ ہے۔
اس لئے اسے نورپور ڈاگراں میرے مرید خالد کے گھر بھیج دو گزشتہ روز جب یاسمین نور پور نہر خالد کے گھر گئی تو جعلی پیر نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔