جعلی ہاوسنگ سوسائٹی کی آڑ میں لاکھوں لوٹ لئے، ملزم فرار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی نائن پولیس نے جعلی ہائوسنگ سوسائٹی کی آڑ میں پلاٹوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ڈاکٹر ایم توقیر خان نے آئی نائن پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اقبال شاہ، ابرار شاہ، شاہد علی، جاوید، اکرم، خالد بٹ ودیگر نے گرین ولاز کے نام پر سوسائٹی بنائی ہوئی تھی

میں نے اور سعید اللہ، عمر رشید، حمید، نزاکت اور رانا شاہد نے پلاٹ لینے کیلئے ملزموں کو رقم دی اب معلوم ہوا ہے کہ کوئی سوسائٹی نہیں تھی ہم سے دھوکہ کیا گیا ہے ملزم رقم لے کر فرار ہو چکے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔