جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت نے ایک سال میں ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

Inflation

Inflation

مصطفی آباد/للیانی : جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت نے ایک سال میں ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے ملک صدیوں پیچھے چلاگیا ہے جو انتہائی شرم ناک اور خطر ناک بات ہے۔

وفاقی بجٹ میں بھی غریب عوام کو اور غریب اور ملک میں افراتفری بیروزگاری میں اضافہ ملک کو اندرونی طور پرکمزور کرنے کے بیرونی ایجنڈے کو عملی جامعہ پہنایا گیا ہے جس سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور غربت زیادہ ہونے سے ملکی امن و امان مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے جو انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ طاہر مغل (سینئر نائب صدر انصافین سعودی عرب )نے ملک میں بجلی کی لورڈشیڈنگ اور خراب ملکی امن و امان کی صورتحال پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت کے نااہل وزرا کی وجہ سے بجلی کی چوری اور لوڈشیڈنگ اور ملکی امن و امان پر قابو نہیں پایا جا سکتا کیونکہ جعلی مینڈیٹ کی طرع جعلی اور نااہل وزرا کی ٹیم حکومتی پالیسیوں کا حصہ بنی ہو ئی ہے جن کا مقصد اپنے اقدارکو طول دینا اور ملک کو بیرونی اور اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔

مہنگائی پر قابو نہ ہونا بھی حکومتی نااہلی ہے ، بجلی اور گیس کے بد ترین بحران کے باوجود مزید اضافہ انتہائی شرم ناک عمل ہے جس سے غربت میں مزید اضافہ ہوگا جو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے،ٹیکسوں کا اضافی بوجھ صنعت ،تجارت،زراعت کے لیے تباہ کن ثات ہوگا اور ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا۔