جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا خاتمہ بہت جلد ہو گا: چوہدری سلیم

Gujarat

Gujarat

گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ظہور الہی اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر تحصیل کوارڈی نیٹر گجرات سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

گجرات کی مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے بھی چوہدری سلیم سرور جوڑا کو ٹیلی فون کر کے کامیاب جلسہ کی مبارکباد دی۔

جبکہ پی ٹی آئی تحصیل گجرات کی یونین کونسلوں کے عہدیداران نے ان کے آفس جا کر کامیاب جلسے کی مبارکباد دی۔ اس پر سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ کی کامیابی میں گجرات کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا اہم کردار ہے۔

پی ٹی آئی کے نوجوانوں نے سٹیڈیم میں دن رات جو ڈیوٹیاں سرانجام دیں وہ قابل تحسین ہیں۔ اور گجرات کی عوام نے جلسہ میں شرکت کر کے ہماری عزت افزائی کی اور پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔

انشاء اللہ تعالی جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا خاتمہ بہت جلد ہو گا اور آنے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی ضلع گجرات سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔