جعلی مینڈیٹ کی حامل اسمبلیوں کو مسترد کرتے ہیں، لیاقت جتوئی، غلام مصطفی خاصخیلی، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی حالات اور ملک و عوام کو لاحق خطرات وحدت کے متقاضی ہیں اور تقاضائے وقت ہے کہ اپنے حقوق کے حصول و پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے عوام کے تمام طبقات برادریاں یکجا ومتحد ہوکر استحصالیوں کا مقابلہ کریں اور چونکہ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے پاس ملک و قوم کو دگرگوں حالات سے نکال کر استحکام، خوشحالی وترقی کی شاہراہ پر رواں کرنے اور عوام کا مستقبل محفوظ بنانے کا قابل عمل فارمولہ موجود ہے اسلئے تمام برادریاں و طبقات یکجا ہوکر روشن پاکستان پارٹی کا ساتھ دیں تو ہم آسانی سے تعلیم یافتہ، مخلص اور محب وطن نوجوانوں کو اسمبلیوں میں پہنچاکر پاکستان میں عوامی امنگوں کے مطابق تبدیلیاں لاتے ہوئے۔

اس ملک خداداد کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ، خوشحال اور مستحکم فلاحی ریاست بناسکتے ہیں ۔ یہ بات محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر علی پٹی والانے حیدرآباد میں راجونی اتحاد کے تحت منعقدہ خاصخیلی اتحاد کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔جلسے سے راجونی اتحاد سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین ، مہمان خصوصی سابق وزیر اعلی سندھ وجتوئی برادری کے سربراہ لیاقت علی جتوئی، خاصخیلی برادری کے سربراہ و میزبان جلسہ سردار غلام مصطفے خاصخیلی، سولنگی اتحاد کے سربراہ سردار خادم حسین سولنگی، عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ظفرعلی شاہ، راجہ غلام مصطفے خاصخیلی اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے رہنما محمد فاروق کمال نے بھی خطاب کیا۔

جعلی مینڈیٹ کے تحت وجود میں آنے والی اسمبلیوں اور ناکام ومفاد پرست حکمرانوں کے اقتدار کو مسترد کرتے ہوئے تمام برادریوں اور تمام طبقات کے اتحاد کے ذرےعے حقیقی عوامی جمہوریت اور تبدیلی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا۔