شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) جعلی ادویات بنانے اور اس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کار وائی عمل میں لائی جائے۔
حکومت پنجاب صحت کے میدان میں جدید انقلابی سر گرمیا ں لانے کے لیے کوشا ں ہیں جب کہ چند افرادغیر اخلاقی کاروبار کی مد میں انسانی جانوں کوخطرے میں ڈال رہے ہیں جن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہا ر ڈی سی او ارقم طارق نے محکمہ صحت کے انتظامی امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار احمد، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ساجد سعید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈا کٹر شہناز کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔
انہوں نے اے سی سٹی شبیر حسین بٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔