جعلی زچہ بچہ سنٹر کی بھر مار انتظامیہ کاروائی سے گریزاں، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Habibabad

Habibabad

حبیب آ باد (مینیجنگ ایڈ یٹر رشید احمد نعیم) جعلی زچہ بچہ سنٹر کی بھر مار انتظامیہ کاروائی سے گریزاں ،ہسپتالوں اور کلینکوں پر مختلف ڈگریوں اورنام لکھ کر عوام کو لوٹنے لگے منہ مانگی رقم پر اسقاط حمل ہونے لگاشہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ امجد علی چوہدری کی انقلاب گروپ آف نیوز پیپرز کے مینیجنگ ایڈ یٹر رشید احمد نعیم سے بات چیت ۔تفصیلات کے مطابق امجد علی چوہدری نے بتایا حبیب آباد میں جعلی میٹرنٹی ہومز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے عطائی ڈاکٹرز نے عوام کو دھوکا دینے کے لیے خود ساختہ ڈگریوں کے نام آویزاں کر لیے۔

بااثر میٹرنٹی ہومز کے خلاف محکمہ صحت کا عملہ کاروائی کرنے میں بے بس۔شہر کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے نام نہاد جعلی ڈاکٹرز نے مختلف ناموں پر ہسپتال بنا کر معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکروہ اور غیر انسانی دھندہ شروع کر رکھا ہے ہسپتالوں اور کلینکوں پر مختلف ڈگریوں اور ڈاکٹرز کے نام لکھ کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے اور کئی جعلی ڈاکٹروں نے عوام کو لوٹنے کی غرض سے اشتہارات کیبل پر بھی چلوا رکھے ہیں۔

ان جعلی ڈاکٹروں کے ہاتھوں آپریشن کے دوران اکثر خواتین اور بچے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جو کہ محکمہ صحت کی کارگردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے میٹرنٹی ہومز کے نام پر عطائی لیڈی ڈاکٹرز نے بڑی بڑی عمارتیں کرایہ پر لے رکھی ہیںاور کمیشن پر قریبی دیہاتوں میں دائیاں رکھی ہوئی ہیں جو کہ مریضوں کو بہلا پھسلا کر اپنے جال میں پھنسا کر ان جعلی ڈاکٹر کے چنگل میں لے آتی ہیں۔

جہاں آپریشن کے نام پر قصاب صفت ڈاکٹرز مریضوں کی کھال اتارتے ہیں ۔نام نہاد ڈاکٹر ز کے لیے حبیب آباد سونے کی چڑ یا بن چکا ہے اور محکمہ صحت کے عملے نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے مجد علی چوہدری اور سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔