منڈی شاہ جیونہ جعلی پیر لوگوں کو لوٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

جھنگ ؛ تفصیلات کے مطابق منڈی شاہ جیونہ وگردو نوا ہ میں جعلی پیروں کی بھر مار جعلی پیروں کا کام عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جعلی پیر غریب لوگوں کو دن دیہاڑے لوٹنے لگے منڈی شاہ جیونہ جعلی پیر لوگوں کو لوٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ غلام قادر جو کہ منڈی شاہ جیونہ کا رہائشی ہی ممتاز نون نامی جعلی پیر اس کی دوکان پر آیا اور اسے کہا کہ میں پیر ہوں اگر آپکا کوئی کام نا ہو رہا ہو تو مجھے بتائو میں ابھی کالا جادو کے ذر یعے اس کا حل منٹوں میں نکال سکتا ہوں، تو غلام قادر نے کہا کہ میری بیوی روٹھی ہوئی ہے۔

کچھ ایسا دوکہ وہ میرے گھر واپس آجائے تو پیر صاحب نے کہا کہ ،2850،روپے دو اس کا حل تین دنوں میں نکال کر دے دوں گا اور تمھاری بیوی ان تین دنوں میں واپس تمہارے پاس آ جائے گی توغلام قادر نے پیر کو ,2850, دے دیئے تین دن گزرنے کے بعد جب مسئلہ حل نہ ہوا توغلام قادر نے جعلی پیر سے کہا کہ میرا کام نہیں ہوا لہذا میرے پیسے واپس کر دو تو جعلی پیر پیسے دینے کی بجائے پراسرار دھمکیاں دینے لگا کہ میںاشتہاری ہوں اور تمہیں قتل کر دوں گا،کچھ دنوں بعدیہ جعلی پیر دوبارہ منڈی شاہ جیونہ میں آیا اور مہاروالی روڈ نزد ٹرانسفار مر کے قریب چارپائی ڈال کر شر عام لوگوں کو تعویز بنا کر دے رہا تھا اور من مرضی کے پیسے بٹور رہا تھا کہ اچانک وہاںسے غلام قادر کا گزر ہوا اور اس نے اس جعلی پیر کو پہچان لیا اور نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کو اصل حقیقت سے اگاہ کیا میڈیا کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اس جعلی پیر کوبے نقاب کیا اوراس کے پاس بہت ساری کالا جادو کی کتابیں دیکھ کر فوری طور پر مقامی پولیس چوکی پر اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس جعلی پیر کو گرفتار کر لیا اور اس کا تمام کالے جادو کرنے والا سامان موقع پر برآمد کر لیا۔