بارسلونا (جیو ڈیفنس) اسپین نیشنل پولیس اور رینجز (Mossos d’Esquadra ) نے کاروائی کرتے ہوئے، پاکستانی اور ایرانی افراد پر مشتمل جعلی پولیس کا گینگ کرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، 1 دسمبر بروز جمعرات کو کاتالونیا سپیشل پولیس فورس (Mossos d’Esquadra ) نے بارسلونا کے قربی شہر بادلونا سے 6 اور اسپین کے شہر ویلنسیا سے 2 افراد پر مشتعمل جعلی پولیس کا گینگ گرفتار کرلیا۔
گینگ موٹرویز پر سیاحوں کی گاڑیوں کو روکتا اور سپین پولیس کی جعلی شناختی دستاویزات دکھا کر لوٹتا تھا۔ جعلی پو لیس کا یہ گینگ کم از کم 40 واردتوں میں اب تک موٹر ویز پر 21 گاڑیوں میں سوار مسافروں کو لوٹ چکا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزموں کے قبضے سے پانچ گاڑیاں، مختلف ممالک کی کرنسی، زیورات، لگژری گھڑیاں اور الیکٹرانکس کے سامان کے علاوہ نقد 5 ہزار یوروز ضبط کیے۔