جعلی رہائشی کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں ایک شخص گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سپین کے جعلی رہائشی کارڈ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور عمران حسین نامی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم کو ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے رہائشی کارڈ300 یورو میں ایجنٹ محمد اسلم سے خریدا تھا۔