جعلی ریفنڈز کی روک تھام کے لئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن رولز میں ترامیم کا فیصلہ

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے حصول میں جعلی مینوفیکچرنگ یونٹس کی روک تھام کیلیے بجٹ میں نئے سیلز ٹیکس رجسٹریشن رولز متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ رولز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ چند روز میں ترمیمی مسودہ تیار کرکے وزارت خزانہ کو منظوری کیلیے بھجوا دیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے اربوں روپے کے جعلی و غیر قانونی سیلز ٹیکس ریفنڈز کے کیسوں کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن رولز میں سب سے زیادہ مینوفیکچرنگ کٹیگری کا غلط استعمال ہو رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم شدہ رولز متعارف کرائے جائیں گے جن میں مینوفیچرنگ یونٹس کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے مینوفیکچرنگ یونٹ کی فزیکل تصدیق کو بھی لازمی قرار دیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ دیگر ترامیم بھی لائی جا رہی ہیں۔