جعلی ٹیکس گذاروں کے کئی واقعات سامنےآگئے

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے جعلی ای میل ایڈرسز اور ویب لنک کے ذریعے ٹیکس گذاروں سے فراڈ کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں ، جس پر ایف بی آر نے ٹیکس گذاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا اکانٹ اور پاس ورڈ کسی کو مت دیں اور ایسی جعلی ای میلز پر ایف بی آر کے حکام سے رابطہ کریں ، ایف بی آر کے ایک ترجمان نے واضح کیا کہ ٹیکس گذاروں کو جعلی ای میل ایڈرسوں سے ای میلز مل رہے ہیں۔

جس میں کہا جارہا ہے کہ وہ ای میل میں دیئے گئے لنکس پر جاکر اپنا ٹیکس ری فنڈ حاصل کرلیں ، جو کہ درست نہیں ، ای میل میں دیئے گئے ایف بی آر کے لنکس بھی جعلی ہیں۔

ترجمان کے مطابق جب ٹیکس گذار ان لنکس پر اپنا اکانٹ نمبر اور پاس ورڈ دیتا ہے تو جعل ساز اسے ہیک کرکے ٹیکس گذار کو اس کے جائز پیسوں سے محروم کردیتے ہیں ، ترجمان نے ٹیکس گذاروں سے درخواست کی کہ وہ ایسی جعل سازی سے بچیں اور کسی بھی قسم کے سوالات اور وضاحت کیلئے ایف بی آر سے ہی رجوع کریں تاکہ وہ فراڈ سے بچ سکیں ۔