ہرارے (جیوڈیسک) شاباش فخر زمان، 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں 91 رنز کی طوفانی اننگز کے ساتھ فخر پاکستان بن گئے۔
ہرارے میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ٹائٹل مقابلہ، 47 رنز پر تیسری وکٹ گر جانے کے باوجود فخز زمان میدان پر رہے اور آسٹریلوی گیند بازوں کے سامنے ڈٹ گئے۔
کیرئر کی چوتھی نصف سنچری مکمل کی، ٹی ٹوئنٹی میں اپنی 73 رنز کی بڑی اننگز سے آگے بڑھے اور بڑھتے چلے گئے۔ 46 گیندوں پر 12 چوکے اور 3 چھکے لگا کر 91 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی اور فائنل کے مرد میدان بنے۔
فخر زمان کی اس ذمہ دارانہ بلکہ جارحانہ اننگز نے 184 رنز کا مشکل آسٹریلوی ہدف آسان بنا دیا۔ 5 میچوں میں 3 زبردست نصف سنچریوں سمیت 278 رنز بنا کر مین آف دی سیریز بھی قرار پائے۔