فخرالدین اور نجم سیٹھی پر اعتماد کر کے غلطی کی : راجہ ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم اور نگران وزیر اعلی کیلئے نجم سیٹھی پر اعتماد کرنا بہت بڑی غلطی تھی ، پنجاب میں وسیع پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ چیف جسٹس نتائج کو کالعدم قرار دیکر پنجاب میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے پنجاب میں مسلم لیگ نون کے ورکر کے طور پر کام کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ انہیں اسی صلے میں ملی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نگران وزیر اعلی نے پنجاب میں عوامی مینڈیٹ چرایا، لہذا نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ہمت کریں اور پرویز مشرف کو فارم ہاس سے نکال کر اڈیالہ جیل منتقل کریں اور انکے خلاف بارہ اکتوبر 1999 کے جرم میں بھی مقدمہ چلائیں۔