بغداد (جیوڈیسک) عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ وہ فلوجہ میں فوجی کارروائی نہیں چاہتے، قبائلی عوام جنگجووٴں کی حمایت چھوڑ دیں۔ عراق کے شہر فلوجہ اور رمادی کے کچھ حصوں پر یکم جنوری کو القاعدہ سے منسلک گروپ کے جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا تھا۔
اس بارے میں ایک انٹرویو کے دوران عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ فلوجہ میں مزید خون خرابے کے خواہش مند نہیں ہیں، القاعدہ گروپ کے جنگجووٴں کو نکالنے کے لئے قبائلیوں کو وقت دینا چاہتے ہیں۔
نوری المالکی نے کہا کہ فلوجہ کے عوام شہر میں فوجی پیش رفت سے خوفزدہ ہیں، انھیں یقین رکھنا چاہیے کہ حکومت فوجی کارروائی نہیں کرے گی لیکن عوام عسکریت پسندوں کو فلوجہ کا کنٹرول سنبھالنے کی اجازت نہ دیں۔