لاہور (جیوڈیسک) سمال اینڈ میڈیم انٹر پرازز ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لیے پانچ سالہ منصوبہ تیارکرلیا۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد نواز سکھیرا کا کہنا تھا کہ تمام تر ملکی مشکلات کے باوجود کاروباری ترقی کے مواقع موجود ہیں۔
یہ کوشش کر رہے ہیں کہ نوجوانوں کو ایسی پالیسیوں سے آگاہ کریں جن سے ان کو روزگار مل سکے کیونکہ ہر شخص کو نوکری دینا حکومت کے بس میں نہیں ہوتا ان کا کہنا تھا کہ اب کشمیر ، فاٹا اور گلگت بلتستان تک لوگوں کو کاروبارکے بارے میں آگاہی دینے کے لیے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کریں گے جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی مدد سے لوگوں کو کاروباری مواقع فراہم کر رہے ہیں۔